بیجینگ// چین ایک ارب سے زائد آبادی کو مکمل کورونا ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا۔ چین نے ایک ارب سے زیادہ افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی ہے جو اس کی کْل آبادی کا 71 فیصد بنتا ہے۔کورونا وائرس کا پہلا کیس چین میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد چین نے بہت جلد اپنے ملک کے اندر وبا پر قابو پا لیا تھا۔ تاہم جنوب مشرقی حصے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد چین اپنی پوری آبادی کو ویکسین لگانے کی کوشش میں ہے۔جمعرات کو نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے پریس بریفننگ کے دوران کہا کہ ’15 ستمبر تک دو ارب 16 کروڑ افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔‘