چین اور ترکی میں سیلاب سے تباہی

 بیجنگ/چین اور ترکی میں سیلاب سے تباہی مچ گئی ہے اور 38افراد ہلاک ہوئے ہیں۔چین کے صوبے ہوبئی میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے دوران مختلف واقعات میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔مسلس ل بارشوں کے باعث ڈیم کے بند ٹوٹ گئے اور پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ادھرترکی کے ساحلی صوبو ں میںآنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلاب سے  17 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد گھر اور پل تباہ ہوگئے ہیں۔ ترکی کے ساحلی صوبوں بارتین، کاستامونو، سینوپ اور صامسون میں آنے والے سیلاب سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور متعدد گھر اور پل تباہ ہوگئے ہیں۔