ابوظہبی// چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال حاکم الشیخ محمد راشد بن المکتوم ودیگر نے کیا۔عرب میڈیا کے مطابق دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، امارات پہنچنے پر سول و عسکری قیادت نے چینی صدر کا استقبال کیا۔چینی صدر کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ طویل مدتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی جائے گی، چینی صدر ابوظہبی کلچرل ایکسچینج کا دورہ کریں گے جسے اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔شیخ محمد بن راشد کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں 2 لاکھ چینی شہری رہائش پذیر ہیں اور چار ہزار چائنیز ٹریڈنگ کمپنیز متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کررہی ہیں جبکہ چین کے ساتھ طویل مدتی منصوبوں پر عملدرآمد ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہوگا۔شیخ محمد بن النہیان اور ڈپٹی سپریم کمانڈر یو اے ای کا کہنا تھا کہ چین خطے اور اس کے معاشی مستقبل کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دوسری جانب چینی صدر کے دورے سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے پہلی بار چینی زبان میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا گیا ہے۔