عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پرشوتم کمار گپتا، کسٹمز کے اسسٹنٹ کمشنرکے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کی میزبانی کی۔ میٹنگ میںکے سی سی آئی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور خطے کے برآمد کنندگان کی فعال شرکت دیکھنے میں آئی، نے درپیش کئی اہم مسائل پر توجہ دی۔بات چیت کے دوران چیمبرکے نمائندوں نے کشمیر میں ان لینڈ کنٹینر ڈپو (ICD) کے دیرینہ مطالبہ کو اٹھایا۔ گپتا نے اجتماع کو مطلع کیا کہ سامبا میں آئی سی ڈی تکمیل کے قریب ہے، جو جزوی طور پر لاجسٹک چیلنجوں کا مقابلہ کرے گی۔ تاہم چیمبر نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر میں ایک وقف شدہ آئی سی ڈی ضروری ہے اور اس کی تیز رفتار ترقی کے لیے زور دیا۔اجلاس کے دوران ایک اور اہم مسئلہ سرینگر ہوائی اڈے سے ایئر کارگو کی سہولیات سے متعلق تھا۔ کے سی سی آئی نے زور دیا کہ مزید ایئر لائنز کو خطے کے برآمد کنندگان کو کارگو خدمات پیش کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے، جس سے کنیکٹیویٹی بڑھے گی، لاجسٹک رکاوٹیں کم ہوں گی، اور ملکی اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں میں کشمیر کی برآمدات کی مسابقت میں بہتری آئے گی۔