سری نگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے منگل کو جموںوکشمیر کے لوگوں کو عید الاضحی کے مقدس موقعہ پر مبارک باد پیش کی ۔
اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں چیف سیکرٹر ی نے کہا ” عید الاضحی ہمیں قربانی ، عاجز ی اور فوقیت کے اَصول کا درس دیتی ہے“ ۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اِس سے فرقہ واراہ ہم آہنگی ، باہمی بھائی چارہ اور سکون کے بندھن کو مزید تقویت ملے گی ۔ اُنہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اِکٹھے ہوں اور ذاتی اور معاشرتی دونوں طرح کی ترقی کے علاوہ یوٹی کے اَمن اور ترقی میں اَپنا کردا ر اَدا کریں۔
چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ تہوارکے دوران مناسب طرزِ عمل ، ایس او پیز اور پروٹوکول پر عمل کریں تاکہ بیماری کے مزید پھیلاوکو روکا جاسکے۔