عظمیٰ نیوزسروس
جموں//چیئرپرسن جموںوکشمیر کے وِی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے صوبہ جموں میں روزگار پیدا کرنے کے پروگراموں کے کامیاب عمل آوری کو مزید بڑھانے کی کوشش میں سول سیکرٹریٹ میں ضلعی اَفسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں سیکر ٹری اور سی اِی او ڈاکٹر جگدیش چندر ، بورڈ کے سینئر اَفسران اور صوبہ جموں کے ضلعی اَفسران موجود تھے۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ رواں مالی برس کے دوران بینکوں نے 42.83کروڑ روپے کی مارجن منی سے متعلق کُل 2,027معاملوں کو منظوری دی ہے۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں کاروباری اَفراد اور بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ پی ایم اِی جی پی اور جے کے آر اِی جی پی جیسے پروگرام بالخصوص اَنٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اَفراد اَپنے کاروبار قائم کرسکیں اور خطے کی معاشی ترقی میں اَپنا حصہ اَدا کرسکیں ۔ اُنہوں نے ضلع اَفسران سے کہا کہ وہ نئی اور اِختراعی سرگرمیوں کے تحت مقدمات کی سرپرستی کریں جو جموںوکشمیر یوٹی میں صنعتی شعبے کو متنوع بنانے میں اہم کردار اَدا کرے گی ۔ ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ خواتین اور معاشرے کے پسماندہ طبقوں کی درخواستوں کو ترجیح دیں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ان گروپوںکے ساتھ ترجیحی سلوک کیا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ اُنہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا کہ پی ایم اِی جی پی اور جے کے آر اِی جی پی کے فوائد مطلوبہ مستفید اَفراد تک پہنچیں۔