اشرف چراغ
کپوارہ//چھم کو ٹ کرناہ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کو لیکر مقامی لوگو ں نے سخت احتجاج کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملہ میں مداخلت کرے ۔گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی کپوارہ ضلع کے متعدد علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے، تاہم اتوار کو کرناہ کے چھم کو ٹ علاقہ میں پینے کی پانی کی قلت کو لیکر مرد و زن سڑکو ں پر نکل آئے اور محکمہ جل شکتی کے خلاف زوردار احتجاج کیا ۔احتجاج میں شامل لوگو ں کا کہنا ہے کہ چھم کو ٹ علاقہ میں کئی روز سے پینے کے پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے اور اس سلسلہ میں انہو ں نے محکمہ جل شکتی حکام سے پانی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا لیکن انہو ں نے آج تک کوئی بھی کاروائی نہیں ہوئی اور وہ سڑکو ں پر نکلنے پر مجبور ہوگئے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔احتجاج میں شامل لوگو ں نے محکمہ جل شکتی سے مطالبہ کیا کہ وہ چھم کوٹ کو فوری طور پینے کے پانی کی سپلائی کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔احتجاج کے بعد مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور احتجاجیو ں کو یقین دلایا کہ چھم کوٹ کی آ باد کو پینے کے پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے گا ۔
گنڈبل جیساسانحہ دوبارہ پیش آنے کاخدشہ