چھتیس گڑھ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قتل

یواین آئی

بالودبازار// چھتیس گڑھ کے بالودبازار ضلع میں جمعرات کی شام ایک ہی خاندان کے چار افراد کا تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین، ایک نوجوان اور ایک معصوم بچہ شامل ہے۔پولیس نے اس معاملے میں تین مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ فی الحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ یہ واقعہ کسڈول تھانہ علاقہ کے چھرچھید گاؤں میں پیش آیا۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔مرنے والوں میں 45 سالہ چیترام اور اس کی دو بہنیں یشودا اور جمونا اور اس کا گیارہ ماہ کا معصوم بچہ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے قتل جادو ٹونے کے شبہ میں کیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور تینوں سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔