سرینگر // چھانہ پورہ پولیس چوکی پر جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل شدید طور پر زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق قریب پونے 8بجے چھانہ پورہ پولیس چوکی پر جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا جس میں کانسٹیبل فیروز احمد شدید طور پر زخمی ہوا جنہیں بادامی باغ فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسکی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد پولیس چوکی کے بالمقابل علاقے، مائسمہ کالونی اور اولڈ چھانہ پورہ کا محاصرہ کیا گیا اور تلاشیاں لیں گئیں۔علاقے میں کافی دیر تک ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئی اور خوف و ہراس کا عالم رہا۔