سرینگر//نیشنل کانفرنس نے لال نگر چھانہ پورہ میں آگ کی بھیانک واردات میں 10دکانات کے خاکستر ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے موقعے پر جاکر متاثرین کی ڈھارس بندھائی اور اظہارِ یکجہتی کیا۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے متاثرہ دکانداروں کی فوری بازآبادکاری کیلئے اقدامات کرنے کی تاکید کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے حکومت سے اپیل کی متاثرین کے حق میں معقول مالی امداد کے علاوہ کم شرحوں پر قرضہ جات فراہم کئے جائیں تاکہ یہ از سر نو اپنا روزگار بحال کرسکیں۔