یو این آئی
لاہور/پاکستان کرکٹ ٹیم چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کے تحت جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں گلابی کٹ پہنے گی۔اقوام متحدہ کے ویژن کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنک ربن پاکستان کے ساتھ چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ پاکستان ٹیم راولپنڈی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہنے گی۔ جنوبی افریقی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہنیں گے ۔ میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی۔ کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں آگاہی پیغامات بھی شیئر کریں گے ۔