عاصف بٹ
کشتواڑ// ڈی آئی جی ڈوڈہ کشتوارڑ رام بن رینج ڈاکٹر سنیل گپتا کی ہدایت پر کشتواڑ پولیس نے رینج پولیس کے بینر تلے جموں و کشمیر پولیس کے شہدا کی یاد میں ٹی 20 کرکٹ پریمئر لیگ کا افتتاح کیا۔ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ کی ہدایت پر انسپکٹر سمیر احمد ایس ایچ او چھاترو نے دیگر افسران کے ساتھ چھاترو میں ٹی ٹوئنٹی رینج کرکٹ پریمئر لیگ کا افتتاح کیا۔اس ٹورنامنٹ میں کل 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پہلا میچ گورینال الیون اور کمبائنڈ دھر الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے اپنے پیغام میں ٹورنامنٹ میں شریک مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور افتتاحی میچ دیکھنے آنے والے شہریوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ جموں و کشمیر پولیس کے بہادر افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کو اپنے شہداء پر فخر ہے جنہوں نے لوگوں اور قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ہماری فورس اور ملک کا نام روشن کیا۔
چھاترو میں آر پی ایچ کیو پریمیر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
