چھاترو / / نیشنل انسٹی چیوٹ آف اوپن اسکولنگ (NIOS )پروگرام کے تحت گورنمنٹ ماڈل ہائر سکینڈری اسکول چھاترو میں ڈی ایڈ کورس کا اہتمام کیا گیا ،اس کورس میں ان اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے ابھی تک مذکورہ کورس نہیں کیا ہے۔ یہ کورس 2 سال کی مدت میں مکمل کرایا جائے گا ۔واضح رہے کہ مرکزی سرکار کی جانب سے نظام تعلیم میں زمینی سطح پر فعال اور بہتر بنانے کی غرض سے اس پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے تاکہ درس و تدریس میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ ابتدائی تعلیمی کورس کے پروگرام کے انعقاد سے اساتذہ کو راحت ملے گی۔ قابل ذکر ہے کہ تعلیمی زون اندروال میں تعینات سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی ایک بڑی تعداد بنیادی تعلیمی کورس کرنے سے قاصر رہے ہیں مذکورہ پروگرام کے تحت اب اساتذہ کو ڈی ایڈ کورس کرنے موقع فراہم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے زمینی سطح پر اساتذہ کو درپیش درس و تدریس کے نظام میں مختلف نوعیت کی رکاوٹوں سے نجات مل سکے گی ۔ان اساتذہ کو مذکورہ کورس کو کامیاب بنانے کے لیے ماہر اساتذہ کی خدمات لی جا رہی ہیں جبکہ پرنسپل گورنمنٹ ہائرسکینڈری اسکول چھاترو اس پروگرام کی نگرانی کریں گے،مذکورہ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں کل 55 اساتذہ کو سال 2018 تک ڈی ایڈ کورس مکمل کرا لیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کورس اساتذہ کی تعلیم اساتذہ کو ایتوار اور چھٹیوں کے دوران دی جائے گی تاکہ اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں میں کوئی خلل نہ پڑے۔