کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی سب ڈویڑن چھاترو کے علاقہ چنگام میں بعد دوپہر سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ چنگام کے قریب کھارپورہ میں کشتواڑ سنتھن قومی شاہراہ پر پیش آیا جب آلٹو گاڈی زیر نمبر JK19 +2664 ،جو چھاترو کی طرف جارہی تھی، ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نیچے کھائی میں جاگری جس میں تین افراد سوار تھے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں نے بچائو کاروائی شروع کی اور زخمیوں کو پی ایچ سی چھاترو منتقل کیا گیا جہاں بشیر احمد نامی ایک مسافر کی موت واقع ہوئی جبکہ دیگر دو بچے زخمی ہوئے ہیںجنکا علاج جاری ہے ۔