محمد بشارت
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ کے بلاک بدھل نیو کی پنچایت حلقہ بدھل میں چٹان کھسکنے کی وجہ سے ایک رہائشی مکان تباہ ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ پنچایت کی وارڈ نمبر تین اور چار میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ہوئی بھاری بارش کی وجہ سے دو رہائشی مکان پسی کی زد میں آگئے ۔
اس دوران کرشن لعل ولد انت رام اور تلک راج ولد انت رام کے رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ۔تلک راج نے بتایا کہ بھینس کے دوبچے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو بھینسوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔
اس دوران بہن بھائی بھی زخمی ہوئے جن کو علاقہ مکینوں نے بچائو کارروائیوں میں شامل ہو کر پرائمری ہیلتھ سنٹر منتقل کیا جہاں سے ابتدائی علاج معالجہ کے بعد ان کو گھر بھیج دیا گیا ۔اس دوران تحصیلدار بدھل نے متاثرین کیساتھ ملا قات کر کے ریڈ کراس فنڈز سے مالی معاونت بھی کی ۔