کولگام//کولگام میں چوٹیاں کاٹنے کا سلسلہ پچھلے دو ہفتوں سے جاری ہے جس کے دوران متعدد واقعات رونما ہوئے جہاں خواتین کے بال پر اسرار طور کاٹے گئے۔ مگر ابھی تک ان واقعات میں ملوث افراد کی ناہی مقامی لوگ کوئی نشاندہی کر پائے ناہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اُنہیں کفیر کردار تک پہچانے میں کامیاب ہوئے۔ تازہ واقعے میں نیائیک پورہ کولگام کی چودہ سالہ فینی جان دوسری بار دن دہاڑے نشانہ بنی اور دونوں بار وہ اپنے گھر کے اندر کام میں مشغول تھی کہ اسے نشانہ بنایا گیا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسے واقعات دلی کے علاوہ دیگر ریاستوں میں رونما ہوئے مگر وادی میں ایسے واقعات نے سب سے پہلے ضلع کولگام کے نیاک پورہ علاقے میں دستک رہی۔ان واقعات نے عام لوگوں کو سخت پریشانیوں میں ڈال دیا اور وہ نہ صرف رات کو بلکہ دن کو بھی اپنے گھروں سے باہر نکلنے میں ڈر محسوس کررہے ۔