عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// چوٹہ بازار کنہ کدل میں آتشزدگی کی ایک واردات میں شاپنگ کمپلیکس کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق چوٹہ بازار کنہ کدل میں اتوار کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب شاپنگ کمپلیکس کی بالائی منزل سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں شاپنگ کمپلیکس کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اتوار بارہ بجکر 38منٹ پر چوٹہ بازار کنہ کدل سری نگر میں شاپنگ کمپلیکس سے
آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز جائے موقع پر پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ آٹھ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔