کشتواڑ // سابقہ وزیر ایم ایل سی کشتواڑ و سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر سجاد احمد کچلو نے کہا کے موجودہ کولیشن سرکار چنہنی ناشری ٹنل کا افتتاح کر کے ریاستی عوام کو گمرہ کر رہی ہے موجودہ سرکار کو چاہے کے عوام کو گمرہ کرنے کے بجاے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی طرف توجہ دئے۔ کچلو نے خط چناب و ضلع کشتواڑ کے درجنوں گائوں میں رابط سڑکوں کی کمی ، راشن ،و بجلی کی عدم دستیابی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سرکار ضلع کشتواڑ کے ساتھ ساتھ خط چناب کے عوام کو تمام بنیادی ضروریات زندگی کو فراہم کرنے میں باکل ناکام ہوئی چکی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ موجود ہ سرکار چنہنی ناشری ٹنل کا افتتاح کر کے تعمیر و ترقی کے بڑے بڑے دعوے کر ر ہی ہے جب کہ مخلوط سرکار و ریاست کی عوام کو اچھی طرح سے علم ہے کہ اس چنہنی ناشری ٹنل کے تعمیرکام عمر عبدللہ سرکار کے دور میں شروع کیا گیا تھا ۔موجود ہ سرکار اس ناشری ٹنل کا افتتاح کر کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چنہنی ناشری ٹنل کا دعویٰ کر کے عوام کو گمرہ نہ کریں ضلع کشتواڑ کے درجنوں گائوں حالیہ برف باری کی وجہ سے ابھی بھی رابط سڑکوں سے کٹی ہیں ، عوام کو گمرہ کرنے کے بجاے ان گائوں میں لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے لوگوں کو گمراہ کرنے کے بجائے درجنوں گائوں میں بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کی طرف توجہ دی جائے ۔ضلع کشتواڑ کے گلاب گڑہ مچل سڑک،اشتیاری گندری سڑک،کبن شہول سڑک، ستین ڈکسن سڑک،مرگن،انشن سڑک،ان تمام رابطہ سڑکوں پر سے ابھی تک برف صاف نہیں کی گئی ہے ان تمام درجنوں گائوں میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے لوگ کئی کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرنے پر مجبور ہیں۔ سرکا و انتظامیہ نے ان تمام دور دارز علاقوں کی رابطہ سڑکوں پر سے برف نہیں ہٹائی ہے جس سے لوگ پیدل سفر کرنے کے علاوہ راشن کے عدم دستیابی سے فاکہ کشی پر مجبور ہیں۔