حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے ساوجیاں، گگڑیاں، اور دیگر علاقوں کے مکینوں نے ایک کْھلے خط میں ممبر لیجسلیٹیو کونسل اعجاز احمد جان سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چنڈک منڈی اور منڈی-گگڑیاں ساوجیاں سڑکوں کی ابتر حالت پر فوری توجہ دیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ان سڑکوں کی خراب حالت تمام مکینوں کے لئے نہایت تکلیف دہ ثابت ہو ریی ہے، جس سے نہ صرف ذاتی نقل و حرکت بلکہ ضروری سامان اور ہنگامی خدمات کی نقل و حمل بھی متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کی ابتر حالت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے شدید مشکلات کا باعث بن گئی ہے۔انہوں نے کہاسکول جانے والے طلباء، بزرگ افراد اور مریض سڑک کی خستہ حالی سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے اْمید ظاہر کی ہے کہ ان سڑکوں کی مرمت اور بلیک ٹاپنگ کے لئے موصوف تیز اقدام اٹھا کر کمیونٹی کو درپیش روزانہ کی مسائل سے نجات دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس معاملے کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔