Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

چند بالائی علاقوں میں برفباری وادی میں دوسرے روز بھی بڑے پیمانے پر بارشیں، قومی شاہراہ اور مغل روڑپر ٹریفک معطل،سنتھن و مرگن ٹاپ، پونچھ لورن سڑکیں بند

Mir Ajaz
Last updated: April 16, 2024 3:29 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

 عظمیٰ نیوز سروس+محمد تسکین + عشرت حسین بٹ+ عاصف بٹ

سرینگر+بانہال+پونچھ+کشتواڑ// محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں پیر کو دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ جب کہ کچھ بالائی علاقوں میںمسلسل دوسرے دن بھی تازہ ہلکی برف باری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وسیع پیمانے پر ہلکی سے اعتدال پسند بارش ہوئی، جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے اور درجہ حرارت میں کمی آئی۔موسمیاتی مرکز سرینگر نے کہا ہے کہ پیر کو موسم ابر آلود رہا،دوپہر تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش لیکن اسکے بعد موسلا دھار بارشیں ہوتی رہیں۔محکمہ کا کہنا ہے کہ16-17اپریل کو، الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ موسم ابر آلود رہے گا، جب کہ 18-19 اپریل کو اس دوران کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کے امکانات ہیں۔20 اپریل سے 25 اپریل تک موسم عام طور پر خشک رہے گا، دوپہر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی سرگرمی سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ادھرضلع کپوارہ کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی۔ سادھنا گلی پر 7 سے 8 انچ جبکہ فرکیاں گلی پر 4 انچ برف جمع ہوئی جس کے نتیجے میں ان علاقوں کی سڑکوں کو عارضی طور بند کیا گیا۔ فرکن میلیال روڑ کا ایک حصہ ڈھ جانے سے سڑک کو زبردست نقصان پہنچ چکا ہے ۔ادھراوڑی میں شدید بارش کے بعد مکان کو نقصان پہنچا۔عنایت اللہ خان ولد شیرالی ساکن ڈمہ ڈوری بگنہ کا رہائشی مکان شام کو لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر تباہ ہوگیا۔ادھرمحکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27.6 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 41.4 ملی میٹر، پہلگام میں 22.2 ملی میٹر، کپواڑہ میں 28.5 ملی میٹر، کوکرناگ میں 23.2 ملی میٹر اور گلمرگ میں 39.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ادھرجموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پیر کو وادی کشمیر کے دو اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی کشمیر کے کپوارہ اور گاندربل اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بر فانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔
شاہرائیں
شدید بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں مغل روڑ، لداخ شاہراہ، بانڈی پورہ گریز روڑ اور لداخ شاہراہ بند ہے۔ادھر بانہال اور رام بن سیکٹر میں پیر کی صبح سے شاہراہ کے کئی مقامات پر پتھروں کے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت میں کئی بار خلل پڑا۔ ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ شام 5بجے شیر بی بی کے نزدیک کشتواڑی پتھر کے پاس سڑک پر کئی بار پتھر گر آئے جس کی وجہ سے ٹریفک کو معطل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی بحالی کا عمل منگل کو شروع ہوگا۔ادھرپونچھ کی منڈی-لورن سڑک پسی گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی ہے۔پیر بعد دوپہر منڈی-لورن سڑک پر براچھڑ کے مقام پر بھاری پسی گر آئی، جس کی وجہ سے سڑک بند ہوئی۔ سڑک پر دونوں اطراف سے درجنوں گاڑیاں درماندہ ہیں۔ سڑک کے دونوں اطراف متعد ملازمین، بچے اور خواتین بھی ہیں۔ادھر کشتواڑضلع کے بالائی علاقوں میں برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بدستور دوسرے روز بھی جاری ہے۔جسکے سبب سنتھن و مرگن سڑکوں پر آمدرفت بدستور معطل ہے۔اتوار کو سنتھن ٹاپ پر6 انچ سے زیادہ برفباری کے بعد سڑک کو آمدرفت کیلے عارضی طور بند کردیا گیا۔ مرگن ٹاپ پر بھی 6 انچ کے قریب تازہ برفباری کے بعد سڑک کو آمدرفت کیلے بند کردیاگیا ۔ ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ واڑون کے مرگی بسمینہ و دیگر مقامات پر دوسرے روز بھی کئی انچ تازہ برفباری درج کی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?