عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بارہمولہ کے چندوسہ نامی گائوںمیں مفت طبی اور خون کے عطیہ کا کیمپ منعقد کیا گیا۔ سرپرست جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ فاطمہ بیگ کی قیادت میں تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں پیشہ ور افراد اور عطیہ دہندگان کی ایک ٹیم نے شرکت کی۔تقریب کا افتتاح فاطمہ بیگ نے جھنڈی دکھا کر کیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے سربراہ اشتیاق بیگ کے ساتھ ساتھدیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ضرورتمندوں کو اہم طبی خدمات فراہم کی گئیں بلکہ جان بچانے میں خون کے عطیہ کی اہم اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ ڈاکٹروں اور عطیہ دہندگان کی یکساں اجتماعی کوششوں کے ذریعے تقریب پرہیزگاری اور دوستی کے جذبے کی مثال چابت ہوئی ۔