زاہدبشیر
رام بن/ /تحصیلدار چندر کوٹ اور دیگر محکمہ کے افسران نے کارروائی کی ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے چندرکوٹ سے پیڑا تک بازار میں مختلف دکانداروں سے خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی اور ان سے18000 جرمانہ بھی وصول کیا۔ محکمہ امور صارفین وعوامی تقسیم کاری گراں بازاری کو قابو کرانے میں مکمل طور پر آج ایک مارکیٹ چیکنگ کی گئی جبکہ تاجران اپنی من مانی کے مطابق اشیائے خوردونوش کی سامان کی ریٹ مرتب کر تے ہیں۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ محکمہ امور صارفین کی طرف سے مارکیٹ چیکنگ کا اہتمام کیاگیا جبکہ سرکار کی طرف سے کسی قسم کا کوئی سرکای ریٹ لسٹ تاجران کے پاس نہیں جس کی وجہ سے تاجران بے خوف اور عوام قربانی کا بکرہ بن گیا ہے جبکہ فرغ فروشوں نے مقدس ماہ رمضان کے مہنہ میں بھی گراں بازاری جاری رکھی ہے اور انکے پاس بھی سرکاری نرخنامہ دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔چیکنگ ٹیم نے چندر کوٹ اور پیرہ کے بازار کو چیکنگ کی اور دکانداروں سے کسی بھی دکانداروں کے پاس سے ریٹ لسٹ نہیں ملی اور کہیں دکانداروں کے پاس ایکسپائر سامان پڑا ہوا تھا جبکہ 18000روپے کمپاؤنڈ جرمانہ وصول کیا۔ مزید تقریباً 100 کلو سڑی ہوئی سبزیاں پھل، 30 کلو مٹھائیاں موقع پر پھینک دی گئی۔دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے ریٹ لسٹیں لگائیں۔