سرینگر//جموں کشمیر اسمبلی کی ماحولیاتی کمیٹی نے چنانی ناشری ٹنل میں آلودگی بڑھنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل ہائے وے اتھارٹی آنڈیا سے اس حوالے سے 15دنوں کے اندر اندر رپورٹ پیش کر نے ہدایات دی ہے۔ سرینگر جموں شاہراہ پر حال ہی میں تعمیر کی گئی ٹنل جس کازیر اعظم ہند نریندر مودی نے اپریل 2016 میں افتتاح کیا تھا میںدھواںاور آلود گی پھیلنے کی شکایات مو صول ہو رہی ہیں جسکی وجہ سے اس ٹنل کے بیچ سے گزرنے والی گا ڑیوں میں سوار افراد کو سخت مشکلات درپیش آرہی ہے۔اس دوران جموں کشمیر اسمبلی کی موحولیاتی کمیٹی جس کی سر براہی محمد یوسف تاریگامی کر رہے نے بتایا کہ ہمیں شکایتیں مو صول ہو رہی ہیں کہ ٹنل کے اندر پولو شن چیک کر نے کا کوئی انتظام نہیں ہے اسلئے ہم نے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ وہاں جا کر خود جاننے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے متعلقہ ایجنسی اور نیشنل ہائے وے اتھا رٹی آف انڈیا کو ہدایت دی کہ ٹنل سے دھواں باہر نکالنے والے آلے کی او نچائی برھائی جائے اور ٹنل کو صاف رکھنے کے لئے دیگر مشینری کا بھی استعمال عمل میں لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ ٹنل کے اندر دن میں کم سے کم 2بار پانی کا چھڑکائو کیا جائے تاکہ ٹنل میں آلود گی نہ پھیلے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے متعلقہ ایجنسی کو ٹنل کے حوالے سے 15دنوں کے اندر اندر رپورٹ پیش کر نے کی ہدایات دی ہے اور اگر ٹنل کے اندر آلود گی کنٹرول کر نے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے اسمبلی کی ماحولیاتی کمیٹی متفق نہیں ہو ئی تو ہم کسی معروف پولوشن کنٹرول کرنے والی ایجنسی سے رابطہ کریں گے۔