رام بن//چناب ویلی پائور پروجیکٹس کی جانب سے 30اکتوبر سے04 نومبر2017تک ’’مائی ویژن ۔رشوت خوری سے پاک بھارت‘‘ کے موضوع سے ایک ’’ویجی لنس بیداری ہفتہ ‘‘منا یا جارہا ہے۔ویجی لنس بیداری ہفتے کا آغاز ،سی وی پی پی کے کارپوریٹ افسر جموں میںایک افتتاحی تقریب سے کیا گیا ،جس میں سی وی پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر ایم ایس بابو و دیگر سینئر افسروںنے شرکت کی۔اس موقعہ پرایم ڈی نے ملازموں کو بھارت رشوت خوری سے پاک بنانے کی کوشش کرنے کی حلف دلائی۔سی وی پی پی ویجی لنس ڈویژن کا پوسٹر اور بیننر لگا کر ویجی لنس بیداری ہفتہ منانے کا پروگرام بنانے کا منصوبہ ہے۔اس دوران ورکشاپ، بحث ومباحثۃ ،مضمون نویسی و غیرہ مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے،تا کہ پروجیکٹ کے ملازموںکو ویجی لنس کے مختلف عمل کی جانکاری دی جا سکے۔