اشتیاق ملک
ڈوڈہ //دریائے چناب سے منگل کے روز نامعلوم خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی دوپہر دریائے چناب سے پیٹرول پمپ کراڑہ کے نزدیک ایک نامعلوم خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے جسے فوری طور پر پولیس نے جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ڈوڈہ پولیس تھانہ میں دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔