راجا ارشاد احمد
گاندربل//شالہ بگ کھیل میدان میں جاری چمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ شالہ بگ کے مقابلوں میں کھیلے گئے پہلے مقابلے میں لائینز گاندربل اور ایف سی سی گلاب باغ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔لائینز گاندربل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔مقررہ 20 آوروں میں 7 کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے پر 209 رن بنائے۔قاضی جنید نے 7چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 48 رن بنائے۔مقررہ ہدف کے تعاقب میں ایف سی سی گلاب باغ کی پوری ٹیم 17.4اوورں میں 135 رن بناکر پویلین لوٹ گئی ۔اسطرح لائینز گاندربل نے 74 رنوں سے میچ میں جیت حاصل کی۔قاضی جنید کو بہترین بلے بازی کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دوسرے میچ میں رائزنگ ٹائیٹز ینگورہ کا مقابلہ بٹ الیون سبدن کے ساتھ ہواجس میں رائزنگ ٹائیٹز ینگورہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورں میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 141 رن بنائے۔ جواب میں مقررہ اوورں میں بٹ الیون سبدن 16.5اوروں میں 97 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔اسطرح رائزنگ ٹائیٹز ینگورہ 44 رنوں سے میچ میں فتح حاصل کی۔ وسیم بایا کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔