ارشاد احمد
گاندربل//شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹکنالوجی کشمیر کے شعبہ جنگلات بنہ ہامہ کی جانب سے کشتواڑ میں چلغوزہ کے تحفظ پر بیداری ورکشاپ منعقد کیا گیا۔ورکشاپ میں اس نایاب اور خطرے سے دوچار چلغوزہ پائن کے تحفظ اور اس کے پھیلا کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے لئے منعقد کی گئی۔ورکشاپ کا انعقاد ضلع کستوار کے مختلف مقامات کی پنچایتوں پر عمل میں لایا گیا۔ خصوصا ان علاقوں میں جہاں چلغوزے کے درختوں کی انواع موجود تھیں۔ ان مقامات میں کشتواڑ کے گلاب گڑھ، کنڈل اور کجائی علاقے شامل ہیں۔بیداری ورکشاپ میں “ایکولوجیکل نیچ ماڈلنگ اور نایاب اور خطرے سے دوچار چلغوزہ پائن کی سابقہ صورتحال کا تحفظ کے مقصد کے حصول کے لئے منعقد کیا گیا۔ماہرین، محققین، اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے چلغوزہ کے تحفظ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا.۔ڈاکٹر نذیر احمد پالا سائینٹسٹ ڈویژن آف سلوی کلچر اینڈ ایگرو فارسٹری پروجیکٹ نے اس پودے کی انواع کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے آگاہی فراہم کی۔شعبہ جنگلات کے سربراہ پروفیسر ایس اے گنگو نے اس کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا “ان نایاب اور خطرے سے دوچار درختوں کی ماحولیاتی قدر اور معاشی فوائد کے لیے حفاظت کی ضرورت ہے تاکہ اس نایاب اور فائدے مند درخت کو آنے والی نسلوں کے لئے بچایا جاسکے۔ انہوں نے شرکا کو اس پودے کو بچانے کیلئے نعرہ دیا ایک خاندان کے لیے ایک چلغوزہ کا درخت لگانے کا زور دیا۔