ریاسی //فوج کی جانب سے ریاست کے دور دراز علاقوں میں سپورٹس کو فروغ دینے اور نوجوانوں میں کھیلوں کا جذبہ پیدا کرنے کے سلسلہ میں ضلع ریاسی کے چسانہ میں آپریشن سد بھاونہ کے تحت ایک یوتھ فیسٹول کا اہتمام کیا۔ی ایوینٹ انس وادی کے مختلف دیہات میں یوتھ فیسٹول کا ایک حصہ تھا۔فیسٹول کے دوران 410 نوجوانوں نے والی بال، کھو کھو ،کبڈی جیسی کھیلوں میں شرکت کی۔کھلاڑیوں نے فیسٹول میں گرمجوشی سے شرکت کی ۔ایوئینٹ کا مقصد نوجوانوں میں مقابلہ کرنے کا جذبہ پیدا کرنا تھا اور دیہی آبادی میں کھیلوں کا ایک مثبت رویہ پیش کرنا تھا۔فیسٹول کے دروان تمام کٹیگریوں میں فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ساکے علاوہ تمام شرکا کھلاڑیوں میں بطور سپورٹس مین جذبہ کے تحت سوئینئر بھی تقسیم کئے گئے۔چسانہ کے سرپنچ و دیگر مقامی لوگوں نے فوج کا ایسا ایوئینٹ منعقد کرنے پر تحسین ادا کیا۔