شاہ نواز
مہور// سوموار کی صبح ضلع ریاسی کے سب ڈویژن میں ایک سڑک حادثے میں چار افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع سے ملی مکمل جانکاری کے مطابق ایک ٹیموں گاڑی زیر نمبر JK02BP-2170تحصیل چسانہ سے مہور کی جانب جا رہی تھی جسے لور بگہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا اور یہ ٹیمپو ایک کھائی میں گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں بروقت بچاؤ کاروائیوں کے بعد سی ایچ سی مہور پہنچایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ سی ایچ سی مہور میں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دو زخمیوں کو جموں کے لئے منتقل کیا گیا جب کہ دو دیگر زخمیوں کو بہتر حالت ہونے پر سی ایچ سی مہور سے ہی ڈسچارج کیا گیا۔ اس سڑک حادثہ میں زخمیوں کی پہچان ساجدہ بیگم عمر 65سال ساکنہ بدورہ بگہ، ایس پی او محمد سلیم عمر 30سال ساکنہ چانہ کوٹلی تحصیل چسانہ، ایس پی او محمد جاوید عمر 43سال ساکنہ بٹھوئی تحصیل مہور، اعجاز احمد عمر 23سال ساکنہ سنگلی کوٹ تحصیل چسانہ کے طور پر ہوئی ہے۔واضح رہے کہ بدھل تا مہور گول سڑک پر سڑک کو مزید کشادہ کرنے کا کام ایک کمپنی کے ذریعے کیا جا رہا ہے اور اُسی تعمیر کے دوران لور بگہ میں کمپنی نے کلوٹ تعمیر کرنے کے لئے ایک کھائی کھودی گئی تھی اسُ کھائی میں گرنے سے گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔