غلام قادر بیدار
چرارشریف // بڈگام ضلع میں قائم جموں وکشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ بڈگام کی طرف سے منگل کو اولڈ بس اسٹینڈ چرارشریف میں ضلع سطح کے ایک آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عام لوگوں کو مرکزی اسکیموں سے براہ راست فائدہ پہنچانے کی غرض سے پیشہ ورانہ تجارت، تجربہ یافتہ کاریگروں اور دوسری مختلف دستکاریوں سے دلچسپی رکھنے والے اشخاص کی مکمل جانکاری کیلئے بڈگام ضلع دفتر کے اہتمام سے سہ روزہ آگاہی کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔ جس دوران مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والے قریب دودرجن سے زائد افراد نے محکمہ کے تعاون سے مرکزی معاونت والی چند اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے منعقدہ کیمپ میں باضابطہ طور اپنی رجسٹریشن کروائی۔