سرینگر/پولیس نے بدھ کو اُن دو عسکریت پسندوں کی شناخت کی جو آج صبح چاڈورہ بڈگام کے گائوں میں فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں جاں بحق ہوئے تھے۔
پولیس نے کہا کہ جاں بحق عسکریت پسندوں میں ہلال احمد وانی ولد محمد اکرم وانی ساکنہ یاری پورہ اور شعیب محمد لون عرف مرسی ولد مرحوم ارشد حسین ساکنہ بمرتھ کولگام شامل ہیں، اور ان دونوں کا تعلق حزب المجاہدین کے ساتھ تھا۔
پولیس نے کہا کہ فورسز نے وسطی کشمیر کے چاڈورہ علاقے ، گوپالپورہ، واٹھورہ میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین شبانہ معرکہ آرائی کے دوران دو عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فورسز نے عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق ایک مصدقہ اطلاع کے بعد گوپالپورہ کا محاصرہ کیا جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔
فورسز نے جوابی کارروائی عمل میں لائی اور یہاں باضابطہ معرکہ شروع ہوا جس کے دوران دو عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔