سرینگر//حکام نے سنیچر کو ضلع سرینگر، بارہمولہ ، بڈگام اور جموں اضلاع میں جاری کورونا لاک ڈاون میں توسیع کی۔
ایک سرکاری ٹویٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ اضلاع میں لاک ڈاون 6مئی جمعرات تک جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ جموں کشمیر کے سبھی اضلاع میں اس وقت لاک ڈاون جاری ہے جس کا نفاذ پیر 3مئی کی صبح سات بجے تک عمل میں لایا گیا ہے۔