بلال فرقانی
سرینگر//محکمہ ٹرانسپورٹ میں4 اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسران کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ ٹرانسپورٹ کمشنر پردیپ کمار کی جانب سے حکم نامہ کے مطابق انسپکٹر گورمیت سنگھ بالی کو اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر پونچھ،انسپکٹر راجن سنگھ کو اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر رام بن،انسپکٹر سنیل شرما کو اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر اننت ناگ اور انسپکٹر ظہور تانترے،جو فی الوقت اے آر ٹی ائو پونچھ تھے ،کو اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسران کے دفتر میں تعینات کیا گیا۔