عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//پے ٹی ایم نے اپنے صارفین کے روزمرہ کے لین دین کو ہموار بنانے کیلئے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی خصوصیات کو یکجا کرتے ہوئے اپنی فلیگ شپ ایپ کا مکمل طور پر نئے سرے سے ڈیزائن کرکے لانچ کیا ۔اس اپ ڈیٹ میں 15سے زیادہ نئی خصوصیات کے ساتھ ایک صاف ستھرا صارف انٹرفیس متعارف کرایا گیا ہے جو کہ 12ممالک میں غیر مقیم ہندوستانیوں (NRIs)سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے ادائیگیوں کو تیز اور بہتر بنانا چاہتے ہیں۔نئی سہولیات میں سے ایک’گولڈ کوائنز‘کا آغاز ہے، جو اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جو صارفین کو ہر ادائیگی پر ڈیجیٹل گولڈ سے نوازتا ہے۔