عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وزارت داخلہ نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے محکمہ بجلی کے پرنسپل سکریٹری ایچ راجیش پرساد کو چیف سکریٹری چندی گڑھ تعینات کرنے کا اعلان کیا۔سرکاری حکم نامے کے مطابق ایچ راجیش پرساد، آئی اے ایس جو جموں و کشمیر میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو چیف سکریٹری چندی گڑھ تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح، انکور گرگ جو اس وقت اروناچل پردیش میں تعینات ہیں، کو دادرا اور نگر حویلی دامن وڈیو(ڈی این ایچ اینڈ ڈی ڈی) کے ایڈوائزر برائے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر تبادلہ کیا گیا ہے۔
پی ڈی ڈی پرنسپل سکریٹری چیف سکریٹری چندی گڑھ تعینات
