بانہال //نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر سجاد شاہین نے پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط سرکار پر ہر محاز پر ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے۔بانہال حلقہ کے سومر گائوں میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ مخلوط سرکار لوگوں کو خصوصاً دور دراز علاقہ کے لوگوں کوبنیادی سہولیات جیسے کہ راشن و دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط سرکار نے لوگوں کے مشکلات حل نہ کرکے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔انہوں نے ریاست کے دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہنے پر سرکار کی تنقید کی ہے اور کہا ہے ک۰ مخلوط سرکار نے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے بڑے بڑے وعدے کئے تھے جو کہ اب سراب ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ سرکار کی غلط پالسیوں سے ترقی کاموں پر روک لگی ہے ،جس سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے موجودہ مخلوط سرکار کے تین سال مبینہ دھوکہ دہی اور بے اطمینانی برقرار دئے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ زمینی سطح پر کوئی گورننس نہیں ہے۔اس موقعہ پر کانگریس کے متعدد کارکنوں نے این سی میں شامل ہونے کا اعلان کیا او رپار ٹی کے پروگراموں اور پالسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ نئے لوگوں کا پارٹی یں شامل ہونے پر شاہین نے اس امُید کا اظہار کیا کہ اس سے پارٹی زمینی سطح پرمزید مستحکم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ریاست کے لوگوں کے در پیش چلینجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کمر کس لی ہے۔تقریب کا اہتما م سابقہ سرپنچ توشا سنگھ نے کیا تھا جنھوں نے حال ہی میں کانگریس کو خیر باد کہہ کے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ پارٹی کے بلاک صدر محمد خلیل سوہیل ،ضلع نائب صدر حاجی محمد یعقوب، عبدالرشید کٹوچ، سمرن سنگھ ، محمد اشرف ،یوتھ صدر چودھری عاشق علی، چودھری محمد اقبال،حاجی باہر احمد و دیگران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔