سری نگر// پی ڈی پی کے محبوس یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ نے منگل کے روز ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب پلوامہ اول سے جیت درج کی۔
انہوں نے 1323 ووٹ حاصل کرکے بی جے پی کے اپنے حریف سجاد احمد رینہ کو زائد از ایک ہزار ووٹوں سے شکست دےدی۔
یاد رہے کہ وحید الرحمان پرہ کو 25 نومبر کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے پانچ روز بعد ہی گرفتار کیا تھا۔