سرینگر//پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے پر نظر ثانی کی ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی پی صدر نے عبدالرحمان ویری کو پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا ہے جبکہ غلام نبی لون ہانجورہ، عبدالحق خان ، محبوب اقبال، ایس سریندر چودھری اور ایف سی بھگت کو جنرل سیکریٹری مقرر کیاگیا۔ اس کے علاوہ ظہور احمد میر، آسیہ نقاش، محمد یوسف بٹ، راجا اعجاز علی، بشیر احمد رونیال ، معروف خان، نور محمد بٹ، امریک سنگھ رین، ڈاکٹر عبدالمجید ، ڈاکٹر سمیع اللہ، شاہ محمد تانترے، دیپک ہنڈا اور عبدالرشید ملک کو سٹیٹ سیکریٹریز بنایا گیا ۔پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے سید الطاف بخاری کو پارٹی کا خزانچی مقرر کیا ہے جبکہ رفیع احمد میر بدستور پارٹی کے ترجمان کی حیثیت سے برقرار رہیں گے۔اس کے علاوہ پی ڈی پی صدر نے پارٹی کے سیاسی معاملات کمیٹی کو دوبارہ ترتیب دیا ہے اور اس نئی کمیٹی کے ممبران میں مظفر حسین بیگ، عبدالرحمان ویری، محمد دلاور میر، محبوب بیگ، سید الطاف بخاری، نظام الدین بٹ، یشپال شرما، چودھری ذوالفقار ، سعید اصغر علی، فلیل سنگھ، اشرف میر، حاجی عنایت علی ، رفیع حسین خان اور قاضی افضل شامل ہیں۔