سید اعجاز
پانپور//نائب وزیر اعلیٰ سرندر کمار چودھری نے جمعرات کو کہا ہے کہ جموںو کشمیر کی خصوصی حثیت اور درجے کے خاتمے کے لئے پی ڈی پی ذمہ دار ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ’’ پی ڈی پی یہی ڈارمہ بازی کر کے اب کل تین ممبران اسمبلی پر پہنچی ہے ۔پانپور قصبے میں قائم جے کے ای ڈی آئی کی جانب سے انٹرپرینوشپ اور اسٹارٹ اپ پروگرام میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کر تے ہوئے چودھری نے ایک سوال کے جواب میںکہا’’ کونسی پی ڈی پی وہ کہاں ہے پی ڈی پی ؟انہوں نے بتایا جو کچھ جموںو کشمیر کے ساتھ ہوا اس سب کا زمہ دار پی ڈی پی ہی ہے‘‘ انہوں نے کہا آج جموںو کشمیر کا جو سٹیٹ کا درجہ ختم،خصوصی حثیت ختم ہوئی یہ سب پی ڈی پی نے بی جے پی کے ساتھ مل کر کیا ہے موصوف نے الزام لگایا پی ڈی پی آج بھی بی جے پی کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔جمعرات کے روازجے کے ای ڈی آئی (JKEDI) پامپور کی جانب سے انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپ میٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں طلبہ اور کاروباری افراد نے شرکت کی۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے ایونٹ کے ارد گرد لگائے گئے مختلف سٹالز کا جائزہ لیا۔