مہور//ریاسی ضلع صدر پی ڈی پی شفیق الرحمان کی والدہ اور علاقہ کے پہلے لاء گریجویٹ عبدالغنی بٹ ایڈوکیٹ ساکنہ دیول مہور کی شریکِ حیات بدھ کے روز اچانک اس دارِ فانی سے کوچ کر گئیں ۔ مرحومہ کے نمازِ جنازہ آج بعد دوپہر مہور میں ادا کی گئی جس میں سماجی ، سیاسی لیڈران اور عام لوگوں نے شرکت کی ۔ بٹ خاندان کے اس صدمے میں جہاں سیاسی و سماجی لیڈران نے نہایت ہی رنج و غم کا اظہار کیا ہے وہیں عام لوگوں نے بھی عبدالغنی بٹ کے گھر جا کر تعزیت پُرسی کی اور مرحومہ کے لئے ایصال و ثواب کی دعا کی ۔ پسماندگان میں مرحومہ کے فرزندایڈوکیٹ شفیق الرحمان بٹ ایک معروف سیاسی لیڈر ہیں اور انہوں نے گلاب گڑھ حلقہ انتخاب سے پی ڈی پی کی ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا، مجیب الرحمان بٹ کے اے ایس آفیسر ہیں جو اس وقت مہور میں ایس ڈی پی او کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔