سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اہل کشمیر پریشانیوں، مصائب اور مشکلات سے دوچارہیں، معاشی اور اقتصادی حالات ناگفتہ بہہ ہے ، ٹوریسٹ انڈسٹری ٹھپ ہو چکی ہے اور عوام مشکل سے اپنا روزگار جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ہمیشہ خوف وخدا میں رہ کر اپنی زندگی گزارکر ثابت قدم رہے اسی میں ہماری کامیابی اور مشکلاتوں کانجات مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیںکہ ریاست پر پے در پے کالے قوانین اور بی جے پی پی ڈی پی اتحاد حکمرانوںنے جی ایس ٹی لگا کر ہماری مالی خود مختاری کو نیلام کر دیا اور ریاست کو مالی خود مختاری سے محروم کر دیا کیونکہ اس تباہ کن قانون نے ہماری صنعت و حرفت ، کاروباری اداروں کو مفلوج کر دیا ۔ انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں سب سے بڑی اقلیت مسلمانان ہند بھی اپنے آپ کو عدم تحفظ سمجھتے ہیںاور فرقہ پرستی کے بڑھتے ہوئے رحجاں سے ملک کی سالمیت اور آزادی کوبھی بڑا نقصان خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا عراق ، افغانستان ، شام ، فلسطین ، لبنان اور دیگر مسلم ممالکوںمیں آج ہر روز خون ناحق بہایاجارہاہے جس پر عالم اسلام کو زبردست تشویش اورپریشانی لاحق ہیں۔وہ بٹہ وارہ میں مرحوم غلام نبی وانی کو خراج عقیدت کرنے کیلئے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
کانگریس کیساتھ اتحاد
لوک سبھا انتخابات تک محدود :رانا
نیوز ڈیسک
جموں//نیشنل کانفرنس نے کہاہے کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد صرف لوک سبھا چنائو تک ہی ہے ۔ پارٹی کے صوبائی صدر دیوندر سنگھ رانانے کہاکہ کانگریس کے ساتھ اتحادوسیع تر مفادات کے تحت تفریق پسند طاقتوں کو روکنے کیلئے کیاگیاہے اور یہ صرف لوک سبھا انتخابات کیلئے ہی ہے ۔رانا نے کہاکہ اس وقت ملک ایک مشکل مرحلہ سے گزررہاہے اور یہ ضروری بن گیاہے کہ اسے تفریق پسندوں سے محفوظ رکھتے ہوئے سیکولر نظریہ کو زندہ رکھاجائے ۔