Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: پی ڈی پی بھاجپا اتحاد ناپاک ثابت ہوا:عمرعبداللہ
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » پی ڈی پی بھاجپا اتحاد ناپاک ثابت ہوا:عمرعبداللہ
صفحہ اول

پی ڈی پی بھاجپا اتحاد ناپاک ثابت ہوا:عمرعبداللہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 17, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
بڈگام//بارہمولہ جموں شاہراہ پر ہفتے میں دو روز عام ٹریفک پر مسلسل پابندی کو سمجھ سے بالاتر قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’میں حیران ہوں کہ نہ تو پولیس نے اس قسم کی مانگ کی نہ سی آر پی ایف اور فوج نے ایسا کوئی مطالبہ کیا ہے ، یہاں تک کہ فوج نے اس حکم نامے کو مسترد کیا اور وہ پورے ہفتے اپنی کانوائے چلا رہے ہیں، تو پھر کس کے کہنے اور کس لئے شاہراہ کی بندش ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اسے خوامخواہ وقار کا معاملہ بنایا ہے، میں گورنر اور اُن کی انتظامیہ سے گزارش کرتا ہوں کہ شاہراہ پر پابندی کو انا کا معاملہ نہ بنایا جائے ،اس غیر دانشمندانہ حکم نامہ کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور عوام لوگوں کو راحت پہنچائی جائے۔شولی پورہ بڈگام میں چنائوی مہم کے دوران پارٹی ورکروں کے اجتماع میںعمر عبداللہ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چند مرکزی لیڈران پر ایک یا دو دن پابندی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سخت کارروائی کرنی چاہئے، خصوصاً وہاں جہاں سے پیسہ کے استعمال کی شکایتیں آرہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج ایسے بھی لوگ میدان میں ہیں جن کی بنیاد جھوٹ پر مبنی ہے اور وہ جھوٹ اور پیسے کی بنیاد پر الیکشن لڑنے نکلے ہیں۔ ایسے لوگوں کو رد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ’’کنول کے پھول کے نشان والے ہو، قلم دوات والے ہو یا وہ جو آج کل سیب کا نشان لے کر گھوم رہے ہیں، ان تینوں جماعتوں نے گذشتہ ساڑھے 4سال ریاست کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔ عمر نے کہا کہ2015میں پی ڈی پی بھاجپا حکومت کے قیام کے بعد کیسے حالات برپا ہوئے اُس سے کوئی ناآشنا نہیں۔ کس طرح ملی ٹنسی کی نئی شروعات ہوئی، کس طرح پیلٹ گنوں کے بے تحاشہ استعمال سے ہمارے نوجوان اندھے بنادیئے گئے،کس طرح کشمیری قوم پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے گئے، کس طرح مرکزی قوانین یہاں لاگو کئے گئے، کس طرح ہماری مسجدوں پر تالے لگائے گئے، کس طرح ہمارے درسگاہ بند کئے گئے۔ نیز اس ناپاک اتحاد کے تلے ریاستی عوام نے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔عمر نے کہا’’کہاں گئے وہ روزگار کے آرڈر؟کہاں گیا وہ امن؟ کہاں گئی وہ ہندوستان اور پاکستان کی دوستی اور حریت کیساتھ بات چیت جس کے خواب ہمیں ایجنڈا آف الائنس میں دکھائے گئے؟ کیا ہوا فوجی انخلاء اور افسپا ہٹانے کے وعدوں کا؟کیا ہوا بجلی گھر واپس لانے کے اعلان کا؟ ‘‘۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین
خودانحصاری ہی بھارت کے تمام مسائل کا حل ہے : وزیر اعظم مودی
تازہ ترین صفحہ اول
کشمیر میں کسان مشکل دور سے گذر رہے ہیں، ان کو مدد کرنے کا وقت ہے:رویندر رینہ
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

دہلی کے کئی اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں، طلبہ کو نکالا گیا، کوئی مشتبہ نہیں ملا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر میں پچھلے پانچ برسوں میں صحت کے شعبے میں بہتری آئی :ایل جی منوج سنہا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

بڈگام -کٹرا چلنے والی خصوصی ریل سروس مسافروں کیلئے آرام دہ ثابت ،سروس کو مستقل طور جاری رکھنے کا مطالبہ

September 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?