بانہال // پی ڈی پی بلاک صدر کھڑی محمد ایوب نائیک اپنے عہدے کیلئے دوبارہ منتخب کئے ہیں۔ اس سلسلے میں حلقہ انتخاب بانہال کے کھڑی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں وہاں موجود پارٹی ورکروں اور عہداروں نے بلاک صدر کھڑی محمد ایوب نائیک کو با اتفاق رائے دوبارہ بلاک صدر کے عہدے کیلئے منتخب کیا۔ جمال الدین نائیک اور عطا محمد نائیک کو نائیب صدور جبکہ گلزار احمد نائیک کو جرنل سیکریٹری کے طور نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نظیر احمد ، عبدالرحمان ، محمد یوسف ، غلام قادر اور غلام محمد نائیک کو پی ڈی پی بلاک کمیٹی کھڑی کے ممبران کے طور نامزد کیا گیا ہے۔