جسین محتشم
پونچھ//پونچھ پریمئر لیگ (پی پی ایل) کے چوتھے دور کا آغاز ہوگیا۔اس سلسلہ کاافتتاحی میچ پونچھ سپر جائنٹس اور لیمرا اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلا گیا۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پونچھ سپر جائنٹس نے مقررہ 18 اوورز میں 155 رنوں کا مشکل ہدف مقرر کیا۔اس دوران حماد 30، منیش27، گگن دیپ وکٹر25 اور لولی سنگھ نے 25 رن بنائے۔ لیمرا اسٹرائیکرز کی جانب سے منیر نے 3 اور ریتک شرما نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔دیئے گئے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئےلیمرا اسٹرائیکرز 18 اوورز میں 117 رن بنا پائے اس طرح یہ میچ پونچھ سپر جائنٹس نے 38 رنز سے جیتا۔ لیمرا اسٹرائیکرز کے شباز 37 اور فاروق گنائی 22 رن بنائے۔ سپر جائنٹس کے نثار خواجہ، راجہ رمیز اور خالق جٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اس دوران راجہ رمیز کو باؤلنگ میں شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میدان پر برقی ماحول اور دونوں ٹیموں کے مسابقتی جذبے نے شائقین کو مسحور کیا اور پی پی ایل کے چوتھے ایڈیشن میں کرکٹ کے ایک دلچسپ سیزن کا آغاز کیا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ، پونچھ سپر جائنٹس نے ٹورنامنٹ پر غلبہ حاصل کرنے کے اپنے ارادے کا اشارہ دیتے ہوئے، اپنی مہم کے لیے سر سیٹ کر لیا ہے۔ افتتاحی میچ کے امپایئر سید طلعت وسیم اور مسٹر ممتاز خان تھے، میچ کے اسکورر مسٹر امان دیپ سنگھ تھے۔