عظمیٰ نیوز ڈیسک
چندی گڑھ//پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ(پی جی آئی ایم ای آر )کے تعاون سے آرینز نرسنگ انسٹی ٹیوٹ اور آرینز فارمیسی کالج راج پورہ چندی گڑھ میں 28جنوری کوعطیہ خون کا کیمپ منعقد کیا جائے گا۔اس موقع پر ایک طبی کیمپ کا انعقاد بھی ہوگا ۔ڈاکٹروں، نرسوں اور تکنیکی ماہرین سمیت پی جی آئی کی ٹیم عطیہ دہندگان کامکمل طبی معائنہ کرے گی۔ طلبا، والدین، فیکلٹی ممبران اور قریبی دیہات کے مقامی باشندوں کو طبی رہنمائی اور نسخہ دیا جائے گا۔آرینز نرسنگ کالج کی پرنسپل ندھی چوپڑا نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ طلبا اور کمیونٹی میں سماجی خدمت کا جذبہ بیدار کریں گے ۔