سرینگر// صنعت کاروں اور ہوٹل مالکان کے علاوہ تاجروںکے مشترکہ پلیٹ فارم’’پی ٰایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز‘‘ کے کشمیر چیپٹر نے پیر کو ریاستی گورنر کے مشیر وجے کمار سے ملاقات کی جس کے دوران مختلف شعبوں میں وزیر اعظم ترقیاتی پروجیکٹوں اور اسکیموں سے متعلق پیکیجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔’’پی ایٰچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز‘‘ کے کشمیر چیپٹر کا وفد مشتاق احمد چایا کی سربراہی میں ملاقی ہوا،جس کے دوران گورنر اور انکی انتظامیہ،کی طرف سے جموں کشمیر کے ہر ایک شعبے کیلئے ترقی کیلئے کام کرنے کی سراہنا کی گئی۔اس موقعہ پر ’’پی ٰایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز‘‘ کے کشمیر چیپٹر نے گورنر کے مشیر کو ایک یاداشت پیش کی ،جس میں وادی میں ان پروجیکٹوں اور اسکیموں کی معقول نگرانی کے تحت عمل آوری اور ان میں تاخیر ہونے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا،جبکہ ان پروجیکٹوں اور اسکیموں کی بروقت تکمیل نہ ہونے سے انکے اخرجات بڑ ھ گئے ہیں۔ گورنر کے مشیر وجے کمارسے استداء کی گئی کہ وہ میڈیا کی مہم اور منفی خدشات کی وجہ سے مقامی و غیر ملکی سیاحوں کا وادی میں آنے سے کترانے کا مقابلہ کرنے کیلئے بھی پہل کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہری ہوا بازی شعبے اور ہوائی کرائیوں میں بے جا اضافہ پر قدغن لگانے کیلئے، چیمبر نے اولڈ ائرپورٹ رنگریٹ اور اونتی پورہ کو مقامی رابطہ نظام(اڈان) میں شامل کیا جائے،اور اس بات پر زور دیا کہ سرینگر میں شبانہ پروازوں کی عمل آواری میں تیزی لاکر ائرپورٹ پر مختلف سیکورٹی ضوابط کو کم کریں،جس سے وادی میں سیاحت کو فروغ حاصل ہو سکے۔پی ٰایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز‘‘ کے کشمیر چیپٹر نے سرینگر میں ٹریفک جام کے مسئلہ کو حل کرنے کی وکالت کرتے ہوئے مواصلات و روابط کی آسانی کیلئے تمام پولیس تھانوں میں سماجی میڈیا اکاونٹ اور سرکاری ای میل مرتب کرنے کا مشورہ دیا۔ چیمبر نے گورنر کے مشیر سے پلاسٹک ویسٹ منیجمنٹ رول2011 کے نفاذ میں بھی مدد کریں،جبکہ تمام پالیتھین لفافوں کی پیدوار،زخیر اندوای،استعمال میں لانے اور در آمدگی پر پابندی لگانے کی درخواست کی۔ چیمبر نے ریاستی گورنر کے مشیر وجے کمار سے صحت اور طبی تعلیم پر بھی تبادلہ خیال کیا،جبکہ ان سے اپیل کی کہ تمام صحت مراکز اور اسپتالوں میں’’ وزیر اعظم بھارتیہ جن اوشدھی پریوجن اسکیم‘‘ کے تحت جنرک’’ ادویات‘‘ کی دستیابی کے علاوہ غریب مریضوں کیلئے کینسر کے علاج اور ڈایلاسز میں رعایت دینے پر زور دیا۔پی ٰایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز‘‘ کے کشمیر چیپٹر نے جموں کشمیر کیلئے کھیل پالیسی کو حتمی شکل دینے اور جموں کشمیر میں یوتھ سروس سپورٹس کی ترقی کیلئے کلہم کام کرنے پر بھی گورنر کے مشیر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کا معاملہ اٹھاتے ہوئے پی ٰچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز‘‘ کے کشمیر چیپٹرنے وجے کمار پر زور دیا کہ متواتر طور پر بنیادی اشیاء کیلئے سرکاری سطح پر نرخ ناموں کو شائع کیا جائے،جبکہ بازاروں کی بھی سختی اور باریک بینی کے ساتھ چیکنگ کی جائے،تاکہ گراں فروشی پر قابو پایا جاسکے۔ چیمبر نے ای گورننس پروجیکٹ کے تحت ریاست میںتمام سرکاری محکموں اور خود مختار اداروں بالخصوص محکمہ مال میںآن لائن فائل ٹریکنگ نظام کی بھی درخواست کی۔