یو این آئی
جموں//کشتواڑ ضلع کے دُور دراز علاقوں میں مریضوں کی بہتر دیکھ ریکھ فراہم کرنے کے لئے اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں محکمہ پرائمری ہیلتھ سینٹر اتھولی ، پاڈر کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کی سطح پر اَپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف زمروں کی 21 اَسامیاں معرض وجود میں لانے کے لئے صحت و طبی تعلیم کی تجویز کو منظوری دی گئی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔پاڈر میں بہتر طبی بنیادی ڈھانچہ اور صلاحیتیں تقریباً30,000 آبادی کی ضروریات کو پورا کریں گی جن میں مقامی آبادی ، یاترا کے مقام پر آنے والے عقیدت مندوں ، سیاحوں اور ٹریکروں پر مشتمل کھانا کھلانے والے دیہات شامل ہیں۔دُورا دراز علاقوں میں نئی تخلیق کردہ اَسامیاںطبی سہولیات میں سینئر کنسلٹنٹوں ،میڈیل آفیسران ، لیبارٹری ٹیکنیشنوں ، فارماسسٹ ، نرسوں اور متعلقہ عملے کی دستیابی کو یقینی بنائیں گی۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ وزیر اعظم ڈیولپمنٹ پیکیج ( پی ایم ڈی پی ) کے تحت پی ایچ سی اتھولی پاڈرمیں 25 بستروں پر مشتمل ایک نئی ہسپتال کی عمارت تعمیر ہو رہی ہے جس کی تخمینہ لاگت 12کروڑ روپے ہے جس سے موجودہ بستروں کی گنجائش 5سے 30 تک بڑھ جائے گی۔ ہسپتال کی عمارت رواںمالی برس 2022-23ء کے دوران مکمل کی جائے گی۔ضلع کشتواڑ کے پاڈر علاقے میں صحت کی دیکھ ریکھ خدمات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اِنتظامی کونسل نے مچیل بلاک پاڈر میں ایک نئے قسم کے پرائمری ہیلتھ سینٹر ( این ٹی پی ایچ سی ) کے قیام کو بھی منظوری دی۔ اِنتظامی کونسل نے میڈیکل آفیسر ، جونیئر فارماسسٹ ، جونیئر سٹاف نرس لیبارٹر ٹیکنیشن سمیت مختلف زمروں کی 7 اَسامیوں کی بھی منظور ی بھی دی۔آنے والی سہولیت ایک برس میں مکمل ہوجائیگی اور مقامی لووں کی بالخصوص سخت سردی کے موسم میں صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ سیاحوں اور یاتریوں کے لئے ابتدادئی طبی اِمداد اورہنگامی علاج کے لئے بالخصوص سالانہ مژھل یاترا کے دوران طبی سہولیت فراہم کرے گی۔مزید برآں ، مقامی نوجوانوں کی ہنرمندی کو فروغ دینے کے لئے اِنتظامی کونسل نے پاڈر میں ایک صنعتی تربیتی ادارہ ( آئی ٹی آئی ) کے قیام کی بھی منظوری دی جس سے مختلف زمروں کی 18 ( اٹھارہ ) اَسامیاں معرض وجود میں لائی گئیں۔ منظور شدہ آئی ٹی آئی 10.25 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے قائم کی جائے گی۔پاڈر کشتواڑ میں ایک آئی ٹی آئی کا قیام علاقے کے باشندوں کا ایک طویل عرصے سے زیر اِلتوأ مطالبہ رہا ہے کیوں کہ پیر پنجال میں مختلف بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ اِمکانات ہیں بالخصوص ڈول ہستہ اور رئٹیل ہائیڈل پاور پروجیکٹوں کے شرو ع ہونے کے بعد جس میں ایک بڑے تکنیکی طور پر ہنر مند کارکنوں کی تعداد درکا ر ہے۔