کشتواڑ //پی ایچ ای ڈیلی ویجر ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس زیر قیادت صدر وسیم راجہ منعقد ہواجس میں جنرل سیکریٹری امتیاز باغوان و دیگر کارکنان موجود تھے۔پریس کے نام جاری ایک بیان میں پی ایچ ای ڈیلی ویجر ایسوسی ایشن نے ورکران سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ وہ کسی کے بہکاوے نہ آئیں اور یونین کی پالیسی و پروگرام کے تحت چلیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یونین ملازمین کے لے جہدوجہد کررہی ہے اور یونین کی متحدہ کوشش کی وجہ سے ہی ملازمین کو حق ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کو مضبوط کرنے کے لئے یونین میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شمولیت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یونین حق کی بنیاد پر جہدوجہد کررہی ہے۔میٹنگ کے اختتام پر کارکنان و عہدیداران کا صدر نے شکریہ اداکیا اور آنے والے کسی بھی پروگرام یا کال پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر دیا۔