رام بن // پی ایچ ای ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع رام بن کی ڈاک بنگلو میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع رام بن کے متعدد ملازمین نے شرکت کی ۔ میٹنگ کا مقصد ضلع رام بن میں لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کر نے کے لئے ایک باڈی تشکیل دینی تھی میٹنگ کی صدارت پی ایچ ای ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر شیو کمار شرما کر رہے تھے ۔میٹنگ میں شرکت کر رہے ملازمین کی متفقہ رائے سے بشیر احمدملک کو پی ایچ ای ایسوسی ایشن ضلع رام بن کے پبلسٹی جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا جس کا اعلان شیوکمار شرما نے کیا ۔میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ شیو کمار شرما نے کہاکہ ہمیںامید ہے کہ بشیر احمد ملک کو جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ اس میں کھرے اُتریں گے اور لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کر نے کے لئے دن را ت محنت کریں گے ۔وہیں پی ایچ ای ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ضلع صدر محمد اکرم ملک نے بشیر احمد ملک کو پبلسٹی جنرل سیکریٹری ضلع رام بن مقرر ہو نے پر مبارک باد دی اور انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ بشیر احمد ملک اپنے فرض منصبی کو نیک نیتی ، دیانت داری سے انجام دیں گے۔بشیر احمد ملک کو مبارک باد پیش کر نے والوں میں بلاک صدر اکھڑہال ، محمداشرف ملک ، نیاز اللہ سوہل ، مشتاق احمد ڈینگ ، محمد رفیق ملک اور دیگران شامل تھے ۔