پونچھ//پی ایچ ای آئی ٹی آئی ڈپلومہ ہولڈرس نے اپنے مطالبات کے حق میں پریڈ پارک پونچھ میںمحکمہ کے خلاف احتجاج کیا ۔اس موقعہ پر بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کر کے ریاستی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ان کے ساتھ حکومت کی طرف سے سوتیلا سلوک کیاجارہاہے ۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ محکمہ میں تعینات عارضی ملاززموں کوجلد سے جلد مستقل کیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ ان کی تنخواہیںکئی ماہ سے بند پڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات کاسامناہے ۔ مظاہرین نے لینڈ کیس ملازموں کی فہرستیں بھی مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے مستقل ملازموں کو ٹیکنیکل گریڈ دیئے جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان کے ساتھ ناانصافی اب برداشت کے باہر ہوچکی ہے۔ان کاکہناتھاکہ وہ دفاتر اوراان کے باہر نہایت ہی ایمانداری سے کام کرتے ہیں لیکن اس کے بدلے میں انہیں ہر سطح پر نظرانداز کیاجاتاہے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ آئی ٹی آئی ڈپلومہ ہولڈڑس کو جلد از جلد مستقل کرنے کی ہدایات جاری کرے اور ان کی تنخواہیں واگزار کی جائیں ۔ساتھ ہی انہوںنے یہ انتباہ بھی دیاکہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ احتجاج کاراستہ اختیار کریںگے۔